24/Dec/2018
News Viewed 1606 times
جنگلی حیات پر مبنی اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور نے جنوبی ایشیا بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
مزید بھی پڑھیں: میں سلوراسکرین ڈیبیو کے لیے تیار ہوں
اینی میٹڈ فلم نے یہ دوسرا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جو ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ویورز ڈیمانڈ (ناظرین کی رائے) پر دیا گیا قبل ازیں اسے فلم مونولتھ ایوارڈ برائے موضوع اور ٹیکنالوجی سے بھی نوازا جاچکا ہے, فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان کی عزت میں اضافے سے ہم سب بہت خوش ہیں، ہم ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں محبت اور حمایت دی۔