10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار , وزیراعظم نے اپنے بیان کی وضاحت کردی


پاکستان

28/Jul/2021

News Viewed 1239 times

خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار , وزیراعظم نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرویو میں پاکستانی معاشرے سے متعلق بات ہو رہی تھی اور میں نے پردے کا لفظ استعمال کیا لیکن پردے کا مطلب صرف لباس نہیں بلکہ اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے۔

آگے بھی پڑھیں:  ماڈل نایاب قتل کیس ، پولیس کو تحقیقات میں اہم ترین سراغ مل گیا ، معمہ حل ہونے کے قریب

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ زیادتی سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ زیادتی کرنے والا ہی قصور وار ہے اور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا  ذمہ دار نہیں ہوتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پردہ صرف عورت کے لیے نہیں بلکہ مرد کے لیے بھی ہے۔ خواتین کے ساتھ  بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔ اسلام خواتین کو عزت و احترام دیتا ہے اور پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک میں خواتین کا بہت احترام کیا جاتا ہے جبکہ مغرب کے مقابلے میں پاکستان میں زیادتی کی شرح بہت کم ہے۔

متعلقہ خبریں