10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب ایل او سی پر غور رکھیں گے


انٹر نیشنل

06/May/2019

News Viewed 2216 times

بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب ایل او سی پر غور رکھیں گے

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پھر سے اسکوارڈ جوائن کر لیا ہے اور ان کے دوستوں نے ان کا استقبال بہت خوشی سے کیا جس کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔


پاکستان میں پکڑا جا نے والا بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا مگر کچھ دیر اس کی کوئی خبر نہ آئی کی بھارتی حکومت نے اس کے ساتھ کیا رد عمل پیش کیا ہے مگر اب حال ہی میں اس کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے اس نے دوبارہ سے اسکواڈ جوائن کر لیا ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتے نظر آرہے ہیں انہوں تصاویر بنواتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر ان کے لیے جنہوں نے میری زندگی کے لیے دعائیں کی تھی اور میں ان شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی فائرنگ ایک خاتون اور بچہ شہید

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کا مزاق اڑایا گیا اور بھارتی اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے ٹویٹر پر پیغام شایو کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھی نندن نے دوبارہ اسکواڈ جوائن کر لیا ہے لیککن آخر یہ لوگ ویڈیو میں کس چیز کا جشن منا رہے ہیں،ابھی نندن کی وجہ سے بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،پاک فوج نے اسے حراست میں لیا تھااور اب مجھے امید ہے ابھی نندن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔“

متعلقہ خبریں