25/Apr/2019
News Viewed 1822 times
دہشتگردی کی وجہ سے تباہ و برباد پاکستان کے علاقے فاٹا میں 800کلو میٹر طویل موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے دہشتگردی کے حملوں کی وجہ سے تباہ ہونے والے علاقے فاٹا کو ایک نیا مستقبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے فاٹا میں 800 کلو میٹر طویل موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کروا دیا گیا ہے۔
مزید جانیں:وزیر اعظم کا ایران کے بعد جنوبی وزیرستان کا دورہ
وزیراعظم عمران خان نے فاٹا ایکسپریس پر موٹروے تیار کرنے کے لیے 100ارب روپے کا پیکج فراہم کیا ہے۔حکومت کے مطابق فاٹا میں بننے والی اس موٹروے کو ملک کی تمام تر بڑی سڑکوں سے منسلک کیا جائے گا۔فاٹا موٹروے فاٹا ایکسپریس کے پورے علاقے پر محیط ہو گی۔