30/Nov/2018
News Viewed 1893 times
رنویر اور دیپیکا کے دوسرے استقبالیے میں چونکہ بالی ووڈ کے اسٹارز شریک نہ تھے اس لیے تقریب کچھ پھیکی سی معلوم ہو رہی تھی۔اداکاروں کی شادی کا استقبالیہ ممبئی میں ہوا۔ البتہ پچھلے استقبالیے کی طرح اس بار بھی بالی ووڈ کے ستارے شامل نہ ہوئے۔ بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار جن کی شادی14اور 15نومبر کو اٹلی کے ایک مقام لیک کومو میں ہوئی تھی ۔ان کا دوسرا استقبالیہ ممبئی شہر کے گرینڈہائٹ ہوٹل میں ہوا۔
تفصیلات کے مطا بق:دپیکا پڈوکون کی شادی کے حوالے سے پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی
اس تقریب میں دیپیکا سنہری اور سفید ساڑھی میں ملبوس تھے۔ رنویر نے بھی سنہری اور سفید لباس میں ملبوس تھے۔دونوں اس تقریب میں ایسے لگ رہے تھے جیسے راجکماری اور راجکمار ہوں۔ ان اداکاروں کی شادی کا پہلا استقبالیہ 21نومبر کو بنگلور میں ہوا تھاجس میں رنویر اور دیپیکا کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔ رنویر اور دیپیکا کے چاہنے والوں کو پریشان نہ ہونا چاہیے کیونکہ ان کا تیسرا استقبالیہ پہلی دسمبر کو ہونے والا ہے۔ اس استقبالیے میں تمام بالی ووڈ کے اسٹارز شامل ہوں گے۔ ان اسٹارز کی شمولیت کی وجہ سے تقریب زیادہ پر رونق اور اعلیٰ ہو گی۔