10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جمعتہ المبارک کی فضیلتیں


پاکستان

26/Apr/2019

News Viewed 3997 times

جمعتہ المبارک کی فضیلتیں

حضور ﷺ نے جمعتہ المبارک کے متعلق عالیشان فرمان فرمایاہے ”اس دن کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے عید کیا،تو جمعہ کو پائے وہ نہائے اور اگر خوشبو ہو تو لگائے“۔


جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور یہ اللہ کے نزدیک بہت مسلمانوں کے لیے بہت بڑ ا دن ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دن عید الفطر اور عید الضحیٰ سے بھی بڑا دن ہے۔جمعہ کے روز میں پانچ خصلتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اسی روز حضرت آدم علیہ اسلام کو پیدا کیا،اسی روز اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو زمین پر اتارا، اسی روز حضرت آدم ؑ وفات پائے،اس دن کی خاص خصلت یہ ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا سوال کیا جائے گا وہ ملے گی مگر کوئی حرام سوال نہ کیا جائے اور جمعہ کے روز ہی دنیا میں قیامت آئے گی اور سب کچھ ختم ہو جائے گا۔کوئی مقرب فرشتہ و آسمان و زمین اور پہاڑ اور دریا ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن سے ڈرتا نہ ہو۔
مزید جانیں:قومی ٹیم کیلئے مساجد میں سکیورٹی کا خاص انتظام
جمعہ کی نماز تمام مسلمانوں پر لازم فرض کی گئی ہے اس کو چھوڑنے کے متعلق حضور ﷺ نے وعید فرمائی کہ ”لوگ جمعہ کی نمازچھوڑنے سے باز آجائیں نہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دیگا،پھر وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے“۔
جمعہ کے روز درود پاک کثرت سے پڑھنا چاہیے کیونکہ اسی روز امت مسلمہ کا درود پاک حضورﷺ کو پیش کیا جاتا ہے اس بارے میں حضورﷺ نے ارشاد فرمایا”جمعہ کے دن مجھ پر درود پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ میری امت کا درود ہر جمعہ کے دن مجھ پر پیش کیا جاتا ہے“۔
جمعہ کی نماز کے لیے اگر کوئی دیر سے بھی جائے اور وہ نماز جمعہ کی ایک رکعت میں بھی شامل ہو جائے تو اس کا جمعہ ادا ہو جاتا ہے حضور ﷺ نے فرمایا ”جس شخص کو جمعہ کی ایک رکعت مل گئی اس نے جمعہ پا لیا“۔

متعلقہ خبریں