15/Dec/2018
News Viewed 2029 times
برٹش رائل اوپن جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق ڈریکولا چیونٹیاں افریقا میں عام پائی جاتی ہیں اور وہ 320 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جبڑا بند کر تی ہیں جو انسانی آنکھ جھپکنے سے بھی 5ہزار گنا تیز عمل ہے۔
اب یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا ٹرانسسٹرتیار
ڈریکولا چیونٹیوں کی جسامت محض چند ملی میٹر ہوتی ہیں لیکن قدرت نے انہیں غیر معمولی تیز رفتار جبڑے دیئے ہیں، افریقا کے علاوہ ڈریکولا چیونٹیاں آسٹریلیا اورجنوب مشرقی ایشیا میں بھی پا ئی جاتی ہیں، اپنے جبڑوں کی وجہ سے ماہرین نے انہیں تیز ترین جانور قرار دیا ہے، اپنے جبڑے کی قوت سے یہ ایک کن کجھورے اور دیگر کیڑوں کو با آسانی دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیتی ہیں اور اپنے بچوں کوے لیے انہیں اپنے گھر تک لے جاتی ہیں۔