01/Apr/2019
News Viewed 2205 times
کراچی میں نیلم کالونی کلفٹن کا رہائشی ایک نوجوان حنیف نے ایک روز اپنے چوکیدار سے ایک لڑکی کا نمبر لیا اور اس سے دوستی کر لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی دوستی اتنی گہری ہوتی چلی گئی کہ بات شادی تک جا پہنچی اور حنیف نے نسرین نامی لڑکی سے کورٹ میرج کر لی۔
زرائع کے مطابق نوجوان حنیف آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے مگر کافی ٹائم سے کراچی میں مقیم تھا جبکہ نسرین بنگلوں میں کام کرتی اور اس کا آبائی تعلق وہاڑی سے تھا۔ شادی کے بعد دونوں ایک اچھی زندگی بسر کر رہے تھے کہ پھر ایک دن نسرین نیاپنے گاؤں میں جانے کی خواہش کی جس پر حنیف نے اجازت دے دی ۔پھر ایک روز13 فروری کی صبح حنیف اپنے کام پر چلا گیا اور جب شام کو واپس آیا تو اپنے گھر کے دروازے پر تالہ پایا۔ جب حنیف تالہ توڑ کر اپنے گھر میں داخل ہوا تو ایک لاکھ مالیت کا زیور جو اس نے شادی پر نسرین کو دیا تھا وہ موجود نہ تھا ، زیورات کے ساتھ ساتھ نکاح نامہ اور شناختی کارڈ بھی غائب تھا۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری کلاسز کا بائیکاٹ
حنیف نے پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی درخواست درج کروا دی مگر ابھی تک نسرین کا کچھ پتہ نہیں چل پایا۔حنیف نے اعلیٰ حکام پر اپیل کی ہے کہ نسرین کو جلد از جلد پکڑا جائے۔