10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی ڈرامہ سیریلز کی مداح


شوبز

09/Apr/2019

News Viewed 4916 times

بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی ڈرامہ سیریلز کی مداح

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی ڈرامہ سیریلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی اداکری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

عالیہ بھٹ کی 17اپریل 2019کو رلیز ہونے والی فلم ’’کلنک‘‘ میں ان کا کردار بہتر بنانے کے لیے ہدایت کار نے انہیں پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘دیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس ڈرامہ میں اداکارہ صنم سعید کا کردار آپ کے فلمی کردار سے ملتا جلتا ہے ڈرامہ میں صنم سعید کو بھی ایک ذمہ دار
محنت کش اور باوقار لڑکی دکھایا گیا ہے جس پر مجبوریا ں پر بہت ہیں مگر وہ حوصلہ مند لڑکی ہے اور ہمت 
نہیں ہارتی۔
مزید جانیں:عالیہ بٹ کی ماں سابق اداکارہ سونی راز دان کا پاکستان آنے کا خواب
عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ صنم سعید نے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے اور ان کی اداکری سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جس کی وجہ سے میں اپنی فلم میں اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں مختلف فلمیں بھی دیکھیں جن میں’’ مغل اعظم اور امراؤجان‘‘ شامل ہیں مگر اتنی اچھی طرح سمجھ نہ پائی مگر جیسے میں نے ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘دیکھا تو مجھے صنم سعید کی اداکاری سے بہت سمجھ آئی اور فلم میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔فلم’’کلنک‘‘ 17اپریل 2019کو رلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں