21/Dec/2018
News Viewed 1792 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مخالفین آپ کو الجھانے کی کوشش کر سکتے ہیں، مکان یا پلاٹ کے چکر میں ابھی نہ پڑیں ورنہ کوئی نیا جھگڑا اٹھ کھڑا ہو سکتا ہے، شادی شدہ افراد کے گھریلو حالات حسب سابق رہیں گے۔
ثور: 22اپریل تا20 مئ نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کام کریں جس میں زیادہ بھاگ دوڑ نہ کرنی پڑے لیکن یہ خیال رکھیں کہ کاروبار وہی کامیاب ہو سکتا ہے جس میں آپ کا دخل زیادہ ہو اور اس کاروبار کو اچھی طرح سمجھتے ہو۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون گھریلو زندگی ویسی ہی رہے گی اور پھر بہتری یا خرابی کا انحصار آپ کے اپنے مزاج پر ہے اگر آپ نے اعتدال کو اپنائے رکھا تو وقت اچھا گزر سکتا ہے، حصول علم کی کوشش لاحاصل ثابت ہو سکتی ہے۔
سرطان: 22جون تا23جولائی بعض اوقات کئی اہم امور کے سلسلے میں غلط اندازوں کی بنا پر فیصلے کرکے اپنی ہی راہوں میں کانٹے بکھیرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں ایسے تمام معاملات جو الجھ گئے تھے بآسانی حل ہو سکتے ہیں۔
اسد: 24جولائی تا23اگست جلد بازی والی عادت چھوڑ دیں اور خود کو عقلمندوں کا بادشاہ سمجھ کر ہر کام خود کرنے والی پالیسی بدل دیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے لہٰذا دوسروں کو بھی اہمیت دیں تاکہ دوسرے بھی آپ کو اہمیت دے سکیں۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر آپ کو متذکرہ عرصہ کے دوران محتاط رہنے کی ضرورت ہے آپ کے دیرینہ کاروباری مخالف نئے انداز سے آپ کو شکست دینے کی کوشش کر سکتے ہیں، صحت بھی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر اپنے مزاج پر ضرورت سے زیادہ کنٹرول کریں اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت کو نہ بدل سکے تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر آپ کا بھڑک اٹھنا گھر کے سکون کو غارت کرکے رکھ سکتا ہے۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر محبت کے معاملات کو ابھی نہ چھیڑیں بلکہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اپنے محبوب سے ذرا دور ہی رہیں اسی میں بہتری ہے تعلیمی معاملات جزوی طور پر حل ہو سکتے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں مزید محنت کریں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر کسی دوسرے کی انگلی پکڑ کر چلنے والی پرانی عادت ترک کر دیں تو مناسب ہے بسلسلہ کاروبار گزشتہ بنائی جانے والی سکیموں پر بھی عمل نہ کریں ورنہ اچھی بھلی پلاننگ تباہ ہو جائے گی۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری کسی بھی فرد سے لڑائی جھگڑا ہرگز نہ کریں ورنہ حالات آپ کے کنٹرول سے بھی باہر ہو سکتے ہیں، مزاج میں گرمی ضرورت سے کچھ زیادہ رہے گی، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے بہت زیادہ محتاط رہیں۔
دلو: 21جنوری تا19فروری بہت زیادہ محتاط رہیں، آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کی بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں، گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل صحیح ثابت ہو سکتی ہے۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ ایسی توقعات جن کا تعلق خاص طور پر قریبی رشتہ داروں سے ہے دم توڑ سکتی ہیں لہٰذا کسی سے بھی ایسی توقع نہ رکھیں جو اگر پوری نہ ہو تو اس کا غم آپ کے لئے ناقابل برداشت بن جائے۔