08/Dec/2018
News Viewed 1989 times
اگر کوئی بچہ سکول نہ جائے تو وہ یہ ضرور پڑھے۔ ملک انڈونیشیا ایک بچہ ہے جو معذوری کی وجہ سے اسکول جانے سے قاصر ہے لیکن وہ روزانہ گھٹنوں کے بل چل کر اسکول جاتا ہے۔ جہاں وہ رہتا ہے وہ ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ اس علاقے میں کوئی بس یا سواری بھی نہیں ہے۔ علاقے کے رہنے والے لوگ روزانہ اس بچے کو گھٹنوں کے بل چل کر اسکول جاتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ لوگ اس بچے کی ہمت کی تعریف کرتے ہیں۔ جس راستے سے یہ بچہ اسکول جاتا ہے وہ اونچا نیچا راستہ ہے لیکن یہ بچہ تمام مشکلات کے باوجود روزانہ اسکول جاتا ہے۔
اب یہ بھی پڑھیں:کاسمیٹک سر جر ی کے شو ق نے خا تون کی جان لے لی
عبدالخلیق ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں انسان کو چلنے میں دشواری آتی ہے تو وہ چلنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو بھی استعمال کرتا ہے۔ انڈونیشیا میں صوبے جاوا کے شہرسوکا بومی کے پسماندہ علاقے کا یہ بچہ بہت ہمت والا ہے جو ہر روز اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر چل کر اسکول جاتا ہے۔ جب وہ اسکول جاتا ہے تو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کھیلتا ہے۔ جب اس بچے سے کہا گیا کہ تمھاری کیا خواہش ہے تو اس نے کہا کہ میں انڈونیشین صدر سے ملنا چاہتا ہوں