29/Dec/2018
News Viewed 2200 times
مالدیپ میں ایک جزیرے پر ماحول دوست شمسی ہوٹل قائم کیا گیا ہے جس کی چھت پر شمسی پینل لگائے گئے ہیں اور اندر کی ہر شے کو ماحول دوست بنایا گیا ہے۔
آگے بھی پڑھیں: انجلینا جولی کی سیاست میں انٹری؟
اسے نیویارک کی ایک مشہور آرکیٹیکچر فرم نے تیار کیا ہے اور کیوڈاڈو مالدیپ پرائیوٹ آئی لینڈ کا نام دیا گیا۔ ہوٹل کی اندرونی ساخت اور اشیا کو ہر طرح سے ماحول دوست بنایا گیا ہے جب کہ اس کا ڈیزائن بھی بہت خوبصورت اور دیدہ زیب ہے, جزیرے پر 320 کلوواٹ بجلی بنانے والا شمسی نظام موجود ہے جو تین ہیکٹر( قریباً ساڑھے 7 ایکڑ) رقبے پر محیط ریزورٹ کو توانائی فراہم کرتا ہے اور کسی بیرونی ذریعے مثلاً ڈیزل جنریٹر کی ضرورت نہیں رہتی۔ شمسی پینل کی قیمت پانچ سال میں وصول ہوجائے گی, کمروں اور گھروں میں استعمال ہونے والا فرنیچر کینیڈا، نیوزی لینڈ اورانڈونیشیا سے ماحول دوست اور پائیدار سند کے ساتھ منگوایا گیا ہے۔ کمروں میں بڑی جسامت کے پلنگ ہیں، کھلا غسل خانہ ہے اور ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر رکھا ہے۔