10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فلم سمبا کا راحت فتح کی آواز میں گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول


شوبز

15/Dec/2018

News Viewed 2212 times

معروف اداکار رنویر نگھ اور سارہ علی خان کی فلم مبا میں راحت علی خان کی آواز میں گایا ہوا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا, رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم سمبا کے ٹریلر نے جہاں مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے تو وہیں فلم کو چار چاند لگانے میں گانے بھی سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ اگر گانے ماضی کے گیتوں کے ری میک ہوں تو مقبولیت کے اس بڑھتے گراف کو کوئی نہیں روک سکتا۔

آگے بھی پڑھیں:اداکارہ علیہ بھٹ شر مسار ہو گئیں


فلم کا پہلا گانا آنکھ مارے ری میک کرکے پیش کیا گیا تاہم اب ایک بار پھر راحت کی آواز میں ماضی کا شہرت یافتہ گانا تیرے بن نہیں لگدا دل میرا اس فلم میں شامل کیا گیا ہے, معروف فلم ساز کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر فلم سمبا کا دوسرا گانا بھی جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گانا تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ہر ایک کو بھائے گا۔

متعلقہ خبریں