27/Nov/2018
News Viewed 2125 times
سائنسدانوں نے بیمار چیونٹیوں کی صحت مند چیونٹیوں سے دور رہنے کی وجہ کا پتہ چلا لیا۔ سوئزرلینڈ میں سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد نتیجہ نکالا ہے کہ چیونٹیاں اپنی دوسری چیونٹیوں کی بیماری سے واقف ہوتی ہیں اور صحت مند چیونٹیاں بیمار چیونٹیوں سے دور رہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جراثیم لگی چیونٹیاں صحت مند چیونٹیوں سے اپنے رابطے بھی ختم کر دیتی ہیں۔ یونیورسٹی پروفیسر ،نتھالی اسٹریومائٹ نے ان بیمار چیونٹیوں پر ٹیگ لگائے تھے اور ان بیمار چیونٹیوں کی روزمرہ کی چہل پہل کو نوٹ کیا تو ان کو پتا چلا کہ چیونٹیاں دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔ ان دو حصوں میں بٹ جانے والی چیونٹیوں میں ایک حصہ تو ان مدد کرنے والی چیونٹیوں کا ہوتا ہے جو دوسری چیونٹیوں کے انڈوں اور بچوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عوام کی مہنگائی میں 15فیصدتک مزید اضاف
اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ مد د کرنے والی چیونٹوں نے بچوں کو لاروے سے علیحدہ کرتی ہیں اور ان کو بل کے اندر لے جاتی ہیں تاکہ وہ ان بچوں کو بیماریوں سے بچا سکیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چیونٹیوں کا یہ کام بچوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔