10/Apr/2019
News Viewed 2188 times
کراچی سے تعلق رکھنے والی اقراء سعید لاہور ماڈلنگ کرنے آئی تھی مگر یہاں ان کو موت کا سامنا کرنا پڑا ملزمان ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ماڈل کاتعلق لاہور میں تین لڑکوں سے تھا اور یہ ان کے ساتھ مل کر نشہ کرتی تھیں ۔
حسن بٹ،عثمان اور عمر یہ تینوں شخص لاہور کے علاقے گلشن راوی کے رہائشی ہیں ۔
22سالہ ماڈل اقراء سعید ان کے ساتھ رہائش پزیر تھی اور ان کے ساتھ مل کر مختلف نشے کرتی تھی ان کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ابھی نشے کی زیادتی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں ابھی جنسی زیادتی کے متعلق پو سٹ مارٹم سے پتہ چلے گا۔ماڈل کے فون سے ملنے نمبرز سے اس کے اہل و عیال کو خبر کرد ی گئی ہے۔
مزید جانیں:بھارتی اداکار پاکستانی اداکاروں کے مداح
ماڈل نے آئس کا نشہ کیا تھا اور نشہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی ان کے ساتھیوں نے انہیں شاہدرہ کے ہسپتال میں چھوڑا اور خود فرار ہوگئے ۔تاہم ملزمان پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے مگر تینوں ملزمان نے اپنی ضمانتیں کروالی ہیں۔