12th Class Result 2019 12th Class Result 2019

ایک شخص کے گیراج میں درجنوں خطرناک سانپ


انٹر نیشنل

31/Dec/2018

News Viewed 1287 times

امریکی شخص نے گھر سے ملحق لان میں اچانک 30 ایسے سانپ دریافت کئے جو انتہائی خطرناک تصور کئے جاتے ہیں, ٹیکساس کے ایک شخص کی تیارکردہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو میں کُرکُرے (ریٹل) سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے, ایک کیبن کے چھپر کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے نیچے ایسے تین درجن کے قریب سانپ موجود تھے جو اپنی دم ہلاکر خاص آواز پیدا کرتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں ریٹل اسنیک کہا جاتا ہے۔

اب یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں نئے سال کو استقبال کہنے کی تیاریاں


بعض لوگوں نے اس جگہ کو آگ لگانے کی تجویز دی اور کچھ لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آخر وقت تک یہ سانپ ایک دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے تھے, شمالی اور جنوبی امریکا میں عام پائے جانے والے یہ سانپ بہت زہریلے ہوتے ہیں۔ بوبی پہلے تو یہ دیکھ کر خوفزدہ رہ گئے اور کچھ پریشان بھی ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے اٹھائے ہوئے شیڈ کو دوبارہ اسی جگہ چھوڑ دیا۔ یہ ویڈیو تیس لاکھ سے زائد لوگوں نےدیکھی ہے اور اسے ہزاروں افراد نے شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں