17/Dec/2018
News Viewed 1420 times
آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد حملے کو چار برس بیت گئے، اس سلسلے میں پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
آگے بھی پڑھیں: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء کی خودکشی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی پبلک اسکول میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی ہوئی، تقریب میں واقعے میں محفوظ رہنے والے بچوں، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی, آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، اے این پی کے جنرل سیکریڑی افتخار حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے, کور کمانڈر پشاور اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے شہدا کو سلامی بھی پیش کی۔