10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

رمضان سے پہلے ہی یوٹیلٹی ا سٹورزپر اشیاء کی قیمت میں اضافہ


پاکستان

04/Apr/2019

News Viewed 1797 times

رمضان سے پہلے ہی یوٹیلٹی ا سٹورزپر اشیاء کی قیمت میں اضافہ

وزیر اعظم عمران خان نے رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء سستی کرنے کا اعلان کیا تھا مگر یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی ابھی سے بڑھنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دال چاول کی قیمتوں میں 2روپے سے لے کر 10روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ رمضان پیکج پر بھی اثر انداز ہوگا ۔وزیر اعظم عمران خان نے رمضان پیکج میں کھانے پینے کی تما اشیاء کی قیمتوں میں شدید کمی کا اعلان کیا ہوا ہے مگر رمضان سے ایک پاہ قبل ہونے والی یہ مہنگائی عوام کے لیے بڑی مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:دینی مدارس کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری:وزیراعظم عمران خان
سپر کرنل باسمتی چاول کی قیمت میں 28روپے اضافہ کیا گیا جبکہ سیلا چاول کی قیمت میں50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔دال ماش کی قیمت میں 25روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا۔باسمتی چاول کی قیمت میں11روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔دال چنا کی قیمت میں 10روپے اور دال مسور کی قیمت میں بھی 10روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رمضان تک یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اسی طرح اضافہ رہے گا جبکہ رمضان شروع ہونے کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی اور عوام کو بہتر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں