01/Jul/2021
News Viewed 1050 times
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ، بجلی کی یومیہ پیداوار19ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 25ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملک بھر میں ہائیڈرل بجلی کی پیداوار 4ہزار میگاواٹ ہے ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹ دو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نجی بجلی گھروں کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ ہے ، آئیسکو میں بجلی کی طلب 22 سو میگاواٹ جبکہ فراہمی 17سو میگاواٹ ہے ۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ راولپنڈی و دیگر میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا:مزید جانیں
ادھر لاہور میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا ، شہر لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنے بعد بجلی کی بندش کی جا رہی ہے ، پاور ڈویژن کے مطابق لاہور میںصبح کے وقت ہی بجلی کی طلب 4ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ گئی، لیسکو کو تین ہزار 50میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ لیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹی بھی شدید گرمی کے باعث جواب دے چکا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گلشن راوی ، نواں کوٹ ، بند روڈ ، ڈھولنوال ، چوبرجی ، علی پارک ، بھٹہ چوک ، والٹن ، آر اے بازار ، چونگی امرسدھو ، قینچی، گرین ٹاو¿ن ، ٹاو¿ن شپ، نیاز بیگ ، نسبت روڈ ، چائنہ سکیم ، شاہدرہ ،کریم پارک ، بیگم کوٹ ، کوٹ لکھپت ، گارڈن ٹاو¿ن ،مغلپورہ ، ہربنس پورہ ، تاج پورہ کے علاقے متاثر ہیں ۔