10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جعلی اکاؤنٹس کیس


سیاسی

24/Dec/2018

News Viewed 1574 times

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کو نوٹس جاری

عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کردیا۔

آگے بھی پڑھیں: نواز شریف : کمر ہ عدالت سے گر فتا ر


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کے حکم پر پروجیکٹر عدالت میں لگا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ چلائی گئی, تفصیلات کے مطابق زرداری گروپ نے 53.4 بلین کے قرضے حاصل کئے، 24 بلین قرضہ سندھ بینک سے لیا گیا، اومنی گروپ نے اپنے گروپ کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے قرضے لئے اور اومنی گروپ سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کئے جاتے رہے, اومنی گروپ کی شوگر ملز کے اکاونٹس سے ایک کروڑ 20 سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے تک کی رقم زرداری گروپ کو ذاتی استعمال کے لئے دی جاتی رہی جب کہ کراچی اور لاہور بلاول ہاوس کے پیسے جعلی اکاونٹس سے ادا کئے گئے، بلاول ہاوس لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے, عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کردیا اور آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسوں کیوں ادا کئے گئے۔

متعلقہ خبریں