05/Apr/2019
News Viewed 3732 times
ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ موجودہ دور کا مقبول ترین ڈرامہ ہے اس کی تمام تر کہانی دو اہم کرداروں پر مشتمل ہے جو کہ نوری اور بھولا ہیں۔
عمران اشرف نے اپنے اس کردار سیاپنے مداحوں کو کافی متاثر کیا ہے ۔ڈرامہ میں بھولے کا کردار ادا کرنے والے عمران اشرف ہدایت کا ر اور مصنف بھی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل تعبیر کی مکمل کہانی لکھی جو کہ مداحوں کو بہت پسند آئی ڈرامہ سیریل اب بھلے ہی اپنے اختتام پر پہنچ چکا ہے مگر ابھی تک اس کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہو رہی۔
مزید جانیں:فلم شیر دل میں بھارت کو زلیل نہیں کیا گیا:میکال ذولفقار
ڈرامہ سیریل’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘ کی ہدایت کار ی کاشف نثار نے کی ۔اس ڈرامہ کی مصنفہ فائزہ اختر ہیں۔ڈرامہ میں مختلف اداکاروں نے کام کیا جن میں مقبول ترین عمران اشرف،اقراعزیز،سیدجبران ،کاشف محمود،زیب رحمان،محمد نورالحسن ملک،آسما عباس،عمارہ بٹ،فیض محمد چوہان،نرگس بھٹی اور دیگر ادکار شامل ہیں۔
عمران اشرف کا بھولے کا کردار ادا کرنا ان کے لیے آسان نہ تھا البتہ انہوں نے بخوبی اسے نبھایا اور مداحوں کے دل جیت لیے ۔عمران اشرف چکوال میں پیدا ہوئے اس لیے زیادہ دیر اسلام آباد میں ہی رہے مگر اب اپنے کام کی وجہ سے انہیں پاکستان کے بڑے شہر اور روشنیوں کے شہرکراچی میں قیام کرنا پڑاہے۔عمران اشرف کا پہلا ڈرامہ سیریل ’’وفاکیسی کہا کا عشق‘‘تھا جس میں انہوں نے اچھا کام کیا اور اپنا نام بنایا ۔
نوری کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز بھی اب کافی مقبول اور معروف بن چکی ہیں ۔انہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات 2014میں کی ان کا پہلا ڈرامہ سیریل ’’کسے اپنا کہیں‘‘ ہم ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا ہم ٹیوی نے اس سال ایک نیا چہرہ مداحوں کے لیے پیش کیا جو کہ بعد میں اپنی ترقی کی طرف گامزن ہوگیا۔ڈرامہ سیریل ’’کسے اپنا کہیں‘‘ میں اقرا عزیز نے شانزے کا کردار ادا کیا تھا اوراسے بخوبی نبھایا بھی تھا۔