10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ترکی مسلم اٴْمہ کی قیادت کر نے والا واحد ملک، صدر اردوان


انٹر نیشنل

17/Oct/2018

News Viewed 2135 times

ترکی مسلم اٴْمہ کی قیادت کر نے والا واحد ملک، صدر اردوان

ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت مذہبی شخصیات کو دینی معاملات میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی کا اب آئی ایم ایف سے کوئی واسطہ نہیں

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی محل میں منعقدہ مفتیوں کے 35ویں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کو اٴْمت ِ مسلمہ میں بڑی اہمیت حاصل ہے، تاریخی سرمائے، جغرافیائی خدو حال اور مختلف عقائد کو صدیوں سے پر امن ماحول میں جاری و ساری رکھے ہوئے ہے اور یہ وہ ملک ہے جو پورے عالمِ اسلام کی قیادت کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انگریزی میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے اور اس وقت ان تمام ترعناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر نے کی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ صدر اردوان نے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت رکھنے والی مذہبی شخصیات سے کہا کہ انہیں دینی معاملات میں آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں