04/Jan/2019
News Viewed 1499 times
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس بات کو واضح طور پر بیان کیا ہے کہ اسکولوں کی فیس میں کمی کا حکم صرف5،10 اسکولوں کو نہیں بلکہ ملک کے تمام تر اسکولوں کودیا ہے اور انہیںیہ حکم ماننا پڑے گا،چیف جسٹس کے اس حکم کے بعد ملک کے اسکولوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی، اس حکم کے بعد نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکول بند کرنا شروع کر دئیے، اگر کسی کو پریشانی درپیش ہے تو وہ فائل ہمیں بھیجے۔
زرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 13دسمبر کو سپریم کورٹ ملک میں پانچ ہزار سے زائد اسکولوں کو فیس میں بیس فیصد کمی کرنے کا حکم دیا تھا،دو ماہ چھٹیوں کی فیس کا پچاس فیصد والدین کو واپس کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔مزید بھی پڑھیں: اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ میں کمی
اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پانچ ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے نجی اسکول سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کریں گے،اضافے کی صورت میں ریگولیٹری باڈی سے منظوری لینا ہو گی اور اس میں بھی آٹھ فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا۔