10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ایران اور پاکستان کے درمیان نوک جھوک


انٹر نیشنل

20/Apr/2019

News Viewed 1830 times

ایران اور پاکستان کے درمیان نوک جھوک

بلوچستان کے علاقے اور ماڑہ میں ہونے والا دہشتگردوں کا حملہ عام نہیں ہے پاک سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں اجلاس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں ہونیت والا حملہ عام نہیں ہے اس سے قبل بھی ہم ایران کو خبرادار کر چکے ہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں پر کاروائی کریں اور ان کی طرف سے ہونے والے حملوں کع روکیں مگر ایران نے اس پر کوئی کاروائی نہ کی سرحد پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے ویسے ہی جاری ہیں ۔
مزید جانیں:وزیراعظم کی وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی
ایران کو چاہیے کہ وہ اس پر ایکشن لیں اگر ایسا نہیں ہوا تو پاک ایران کے تعلقات میں خلل پیدا ہو سکتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہے۔بلوچستان کے علاقے اور ماڑہ میں ہونے والے حملے میں دہشتگردوں نے اورماڑہ سے گوادر جانے والی 6بسوں کو روک کر مسافروں کو باہر نکال لیا اور 14افراد کو قتل کر دیا جن میں پاک فوج کے اہلکار بھی موجود تھے ۔تمام دہشتگردوں نے ایف سی یونیفارم پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے بلا اشتعال مسافروں کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں