10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

دبئی میں کروڑوں کی جائیداد، 70سے زائیدافراد کو نوٹس جاری


پاکستان

13/Nov/2018

News Viewed 1655 times

دبئی میں کروڑوں کی جائیداد، 70سے زائیدافراد کو نوٹس جاری

دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی بنانیوالوں کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کر دیے,ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 70 سے زائد افراد کو دبئی میں پراپرٹی چھپانے پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ایف آئی اے نے نوٹس پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر لوگوں کو جاری کیے,ان افراد نے دبئی میں پراپرٹیز بنائیں مگر اپنی انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کیا,ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر پراپرٹی کی قیمت دبئی میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی گئی ہے ,ایف آئی اے نے دبئی میں پراپرٹی بنانے والوں سے اس بارے میں تمام ریکارڈ طلب کیا ہے,نوٹس ملنے کے بعد ایک درجن سے زائد افراد نے ایف آئی اے سے رابطہ بھی کر لیا ہے، ایف آئی اے عدالت عظمی کے حکم پر دبئی میں پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

اب یہ بھی پڑھیں:نیب کا شہباز شر یف کے اہلخانہ سے ملاقات کر اونے کا انکار


دبئی اور دیگر ممالک میں پراپرٹی بنانے والوں کی اکثریت نے ایمنسٹی سیکم سے فائدہ اٹھایا ہے,ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں نے ایمنسٹی سیکم سے فائدہ اٹھایا ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ایمنسٹی سیکم حکومت نے متعارف کروائی تھی اور اس سکیم میں پراپرٹی کی مالیت اور نقد رقم کے تناسب سے لوگوں نے سرکاری خزانہ میں جمع کرا کے اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہوگئے اور جن لوگوں نے ایمنسٹی سیکم سے فائدہ نہیں اٹھایا ان سے جواب طلب کیا جاے گا۔

متعلقہ خبریں