10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

نالوں اور فٹ پاتھوں پر قائم 151دکانیں مسمار، کراچی


پاکستان

19/Nov/2018

News Viewed 1633 times

نالوں اور فٹ پاتھوں پر قائم 151دکانیں مسمار، کراچی

تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی جاری ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے صدر رینبو سینٹر کے اطراف میں نالوں اورفٹ پاتھوں اور کیٹرک سہراب روڈ پر تعمیر کی گئی151 غیرقانونی دکا نیں مسمار کردیں, ایک دکاندار نے بلڈوزر پر چڑھ کر احجاج کیا، سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے بتایا کہ رینبو سینٹر کے اطراف میں نالوں اور فٹ پاتھوں پر قائم 151 دکانیں مسمار کردی گئی ہیں، صدر سے تمام تجاوزات کو صاف کیا جا ئے گا ، صدر میں انسد تجاوزات مہم کے دوران اتوار کو کشیدہ صورتحال پر میئر کراچی وسیم اختر بھی صدر پہنچ گئے اور کارروائی کا جائزہ لیا ،میئر نے کارروائی سے متعلق احکام جاری کیے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ہونے والی یہ کارروائی بلاامتیاز پرامن طریقے سے جاری ہے کہیں کہیں بعض مقامات پر ہلکی اور معمولی نوعیت کی مزاحمت کا سامنا ہے لیکن بہتر اور عمدہ ٹیم ورک کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے اس پر قابو پالیا گیا ہے بلکہ کیٹرک سہراب روڈ پر واقع تمام تجاوزات کو ہٹادیا گیا ہے جس پر اطراف کے مکینوں اور دیگر شہریوں نے اس سڑک کے کشادہ ہونے پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اب یہ بھی پڑھیں:کر اچی میں بجلی کا ایک اوربڑا بریک ڈاؤن


سپریم کورٹ کے حکم پر صدر میں تجاوزات کے خلاف15 دن سے جاری کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات نے رینبو سینٹر کے اطراف151 دکانیں مسمار کردی، تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران شرپسند عناصر نے بلدیہ عظمیٰ کے عملے پر حملہ کردیا اس دوران سینئر ڈائریکٹر بشیرصدیقی سمیت عملے نے بھاگ کر جان بچائی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی فوری طور پر رینجرز نے صورتحال پر قابو پاکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں رہا کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں