08/May/2019
News Viewed 2387 times
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاذ آج سے ہوگا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج شام پاکستان وقت کے مطابق پانچ بجے کھیلا جائے گا اور یہ میچ اوول کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق میچ کے متعلق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہمیں ہلکا نہیں سمجھنا چاہیے۔
مزید جانیں:انگلینڈ کی جانب سے قومی ٹیم کو پہلی شکست
ایک ٹیم تب ہی میچ جیت پاتی جب اس کی فیلڈنگ معیاری ہو پچھلے میچ میں قومی ٹیم کی فیلڈنگ غیر معیاری رہی جس کی وجہ سے ہم میچ جیت نہ سکے مگر اس بار ہم پوری طرح تیار ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم پچھلے ای سال سے بہت اچھا کھیل رہی ہے ان کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے یہ میچز ہماری ٹریننگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کپتان نے ٹیم میں اپنا نمبر بدلتے ہوئے کہا کہ میں اب پانچویں نمبر پر کھیلوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کوشش یہی ہے کہ اس بار ہمیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ٹیم کے کھلاڑی کوشش کریں کہ اچھی سے اچھی کارکردگی دکھائیں۔