10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

2019 میں نئے نامزد ہونے والے چیف جسٹس آف پا کستان


پاکستان

18/Jan/2019

News Viewed 1638 times

2019 میں نئے نامزد ہونے والے چیف جسٹس آف پا کستان

نئے نامزد ہونے والے چیف جسٹس آف پا کستان کا نام جسٹس آصف سعید کھوسہ ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
نامزد ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ از خود نوٹس کا اختیار بہت کم استعمال کروں گا اور سوموٹو کا اختیار صرف وہاں استعمال کیا جائے گا جہاں کوئی دوسرا حل نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے میں بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرح ملک کو قرضوں سے نکالوں گا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کون ہیں؟
نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے, 1975 میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 1977 اور 1978ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی, اگست 2008 میں وکلا تحریک کے بعد وہ بحال ہوئے اور 2010 میں سپریم کورٹ کے جج بنے۔

مزید بھی پڑھیں: اسمبلی ارکان اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟


نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کو اپنے اختیارات اپنے حدود میں رہ کر استعمال کرنے چاہیں, حساس اداروں اور فوج کا سویلین معاملات میں کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں