10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

اسمبلی ارکان اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟


سیاسی

17/Jan/2019

News Viewed 1778 times

اسمبلی ارکان اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں, اور وہ بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں؟ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدانوں کے کرنے کے لیے بہت کام ہیں جس سے وہ محبت کے دعوے کرتے ہیں مگر یہ لوگ قانون ساز ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں؟ ملک سے محبت کے دعویدار بیرونی دوروں کیلئے انتظار نہیں کر سکتے, وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں, وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری اس عجیب و غریب حقیقت کی وضاحت دے سکتا ہے جو حقیقی طور پر پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور,یہیں کام کرنا پسند کرتے ہیں.

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

 

متعلقہ خبریں