15/Apr/2019
News Viewed 1693 times
لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے دن دہاڑے ہوائی فائرنگ شروع کردی مگر پولیس ان کو پکڑنے میں ناکام رہی۔
پاکستان کے بڑے شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی اور پولیس کے ہاتھ کچھ نہیں لگ رہا اب یا تو پولیس سچ چھپا رہی ہے یا پھر ان سے کچھ ہو نہیں رہا ۔لاہور کے مختلف علاقوں میں واردتیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
مزید جانیں:کراچی میں طوفان کا امکان بڑھ گیا
لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں دن دہاڑے کچھ منچلے جوانوں نے ہوائی فائرنگ کی اور کافی دیر تک کرتے رہے وہاں کے رہائشی اس فائرنگ سے ڈر گئے مگر وہاں کی پولیس کے کان پہ جوں تک نہ سرکی اور ان نوجوانوں کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا شہر میں سکیورٹی کیمرے نصب ہونے کے باوجود موقع واردات پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا حکومت کو چاہیے کہ وہ لاہور شہر پر نوٹس لیں یہاں کی پولیس کو الرٹ کریں ۔