15/Apr/2019
News Viewed 2213 times
چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میری والدہ کہتی تھیں کہ غصے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا غصہ میں جواب دینے سے پہلے دس تک گنتی گن لینی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کی باتیں کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدہ نے ہمیں بڑے حوصلے سے نوازا ہے انہوں نے ہمارے برے وقت میں بھی کبھی یہ نہیں سوچا کہ ہم پر ظلم ہو رہا ہے جب والد قید میں تھے تب انہوں نے یہی بات کہی کہ اچھے دن آئیں گے یہ آزمائش ہے جس سے نکلنا چاہیے نہ کہ ہمیں غصے میں کوئی غلط قدم اٹھانا چاہیے۔
مزید جانیں:عمران خان سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا:بلاول بھٹو
انہوں نے ملک و قوم کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بننے جا رہا ہے میں اس میں عمران خان کا ساتھ بھی دے سکتا ہوں مگر ابھی تک مجھے ان کی کوئی بات پسند نہیں آئی انہوں نے اب تک عوام کو مہنگائی ہی دکھائی جو کہ غریب عوام کے لیے نا قابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آباد جگہ کو بس ایک الو ویران کر سکتا ہے مگر پاکستان تو الوؤں سے بھرا پڑا ہے تمام سیا ست دان اپنے بارے میں سوچتے ہیں ۔تاہم عمران خان ملک کے لیے بہتر کرنا چاہتے ہیں مگر ان میں کوئی ایسی بات نہیں نظر آرہی جب مجھے ان کی کوئی بات پسند آئے گی تو میں ان کا ساتھ ضرور دوں گا اور مجھے اسی وقت کا انتظار بھی ہے۔