10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

عمران خان سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا:بلاول بھٹو


سیاسی

13/Apr/2019

News Viewed 1991 times

عمران خان سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا:بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا انہوں نیغربت نہیں غریبوں کو ختم کرنے کا سوچا ہے۔

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گھوٹکی میں جلسہ کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوئی نہ کوئی بجٹ پیش کرتی ہے تو اس کے ساتھ ہی مہنگائی بھی بڑھا دیتی ہے اور ہر طرح سے ملک کو لوٹا جا رہا عوام کو سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے حکومت ملک میں سے غربت نہیں مٹا رہی بلکہ وہ غریبوں کو ہی مٹا رہی ہے ۔
مزید جانیں:وزیراعظم آفس کی چیزیں بھی نیلام ہوں گی
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی پریشانیوں کے طوفان آرہے ہیں وہ سب موجودہ حکومت کی طرف سے ہی ہیں اور اگر عمران خان یہ سوچ رہا ہے کہ یہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کر دے گا تو اس کی غلط سوچ ہے اگر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا سوچا بھی تو ملک میں دمادم مست قلندر ہوگی اورہر طرف موجودہ حکومت کے مخالف ہی لوگ کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں