10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ


پاکستان

27/Dec/2018

News Viewed 1464 times

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالرکے اضافے سے 1272 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی

آگے بھی پڑھیں: سونا ایک ہی روز میں 1450روپے فی تولہ مہنگا

فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کا اضافہ ہوگیا, جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67000روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57442روپے ہوگئی, اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754روپے45 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

متعلقہ خبریں