03/May/2019
News Viewed 2348 times
ہائیرایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام دو سالہ ڈگریاں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے آئندہ ایک سال میں ڈگریاں بند کردی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اس بات کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ تمام دو سالہ ڈگریاں بی اے،ایم اے، ایم ایس سی اور دیگر دو سالہ ڈگریاں 2020میں بند کر دی جائیں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید پتہ چلا ہے کہ تمام دو سالہ ڈگری رکھنے والے افراد اب چار سالہ
آنرز پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے مگر اس سے قبل انہیں 18کریڈٹ آوور کے کورسز مکمل کرنے
ہوں گے۔
مزید جانیں:کراچی انٹرمیڈیٹ کے ملتوی امتحانوں کی نئی تاریخ جاری
اس سے قبل بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سال 2016میں دو سالہ ڈگریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب تک اس پر کام نہیں ہوا مگر اب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حتمی طور پر فیصلہ لیا ہے کہ تمام دو سالہ ڈگریاں ختم کر دی جائیں گی اور تمام دو سالہ ڈگری رکھنے والے افراد چار سالہ آنرز پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔