09/Apr/2019
News Viewed 1992 times
تین سال پہلے پاکستان اور دنیا بھر میں مشہور ہونے والا شخص ارشد چائے والا اب ایک بار پھر ما ڈلنگ میں قدم رکھیں گے اور مداحوں کے دل جیتیں گے۔
ارشد چائے والا اچانک منظر عام سے غائب ہو گیا تھا مگر اب اس کی وجوہات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اپنے خاندان کی وجہ سے ماڈلنگ چھوڑیتھی ۔ان کے گھر میں اس چیز کو جائز نہیں مانا جاتا اور یہ بھی گناہوں کی ایک قسم ہے ۔ذرائع کے مطابق اب ارشد دوبارہ اپنی زندگی شروع کریں گے اور اپنا
لائف سٹائل اپنے حساب سے منتخب کریں گے۔
مزید جانیں:اداکارہ ’’حرامانی‘‘کی بائیوگرافی
ارشد خان نے ایک نئے مینیجر کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اب اس کے ساتھ ماڈلنگ کریں گے ۔ انہوں نے پچھلے سالوں میں کسی کا بھی ماڈلنگ پرپوزل نہیں ایکسیپٹ کیا ان کا کہنا ہے کہ گھریلو معاملات کی وجہ سے انہوں ماڈلنگ چھوڑ دی مگر اب دوبارہ شروع کریں گے اور ایک بار پھر دنیا کو اپنی اہمیت کا احساس دلائیں گے۔