10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہندؤوں کا مزہبی تہوارآج پاکستان سمیت پوری دنیا منارہی ہے


انٹر نیشنل

20/Mar/2019

News Viewed 1775 times

ہندؤوں کا مزہبی تہوارآج پاکستان سمیت پوری دنیا منارہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری آج اپنا مزہبی تہوار ’ہولی ‘ دھوم دھام سے منا رہی ہے،پاکستان کے مختلف شہروں میں جہاں جہاں ہندو برادری آباد ہے وہاں ہولی کے تہوار کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں،اس کے ساتھ تھر کا ریگستان بھی آج ہولی کی خوشیوں کے رنگوں سے رنگ گیا۔تعلیمی اداروں میں بھی ہولی کی تقریبات منعقد کی گئی ،جس میں لوگوں نے رقص اوررنگوں سے خوب لطف اٹھایا۔
آج ’ہولی‘ کا تہوار پاکستان کے شہروں میں مختلف اوقات میں منایا جائے گا۔
زرائع کے مطابق لاہور میں شام 5بجے ملک شادی ہال گلبرگ نمبر 3اور ساتھ ہی راجپوت سوسائٹی میں ہولی کا فیسٹیول منایا جائے گا ،شام 6بجے کراچی کا سولجر بازار بھی رنگوں سے کھل اٹھے گا۔ ہندو برادری ملک سے اظہار محبت کے سلسلے میں رات 9بجے سکھر میں23مارچ کی مناسبت سے کیک کاٹے گی اور ساتھ ہی ہولی کا تہوار بھی منایا جائے گا۔جامشورہ روڈ حیدرہ آباد میں دوپہر 3بجے رنگوں کا تہوار منایاجائے گا۔حکومت پاکستان کی طرف سے ہندو برادری کوہولی کی مبارکباد دی گئی ہے اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تمام برادران ہند کو مبارکباد دی گئی ۔

مزید بھی پڑھیں: فرعونی دور کی کشتی کاملبہ دریافت


وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ہولی کو رنگوں کا تہوارقرار دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شائع کیاجس میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کی اور لکھتے ہیں کہ سب مل کر امن اور خوشیوں کا پیغام پھیلاتے ہیں۔انسانی حقوق کے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں