10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

انجلینا جولی کی سیاست میں انٹری؟


انٹر نیشنل

29/Dec/2018

News Viewed 1395 times

نامورہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاست میں شمولیت اختیارکرسکتی ہیں, ایک انٹرویوکے دوران جب ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے ان کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر آپ مجھ سے یہ بات 20 برس قبل پوچھتے تو میں ہنستی

اب یہ بھی پڑھیں: صحت کے نام پر کاروبار کرنے والا ادارہ


میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں وہاں جاؤں گی جہاں میری ضرورت ہوگی، مجھے نہیں معلوم میں سیاست کے لیے موزوں ہوں یا نہیں، تاہم میں حکومت کے ساتھ کام کرسکتی ہوں، میں فوج کے ساتھ کام کرنے کے بھی قابل ہوں اس کے علاوہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتی ہوں, انجلینا جولی ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ ہونے کے ساتھ، فلمساز، سماجی شخصیت اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں اور اکثر مہاجرین کی مدد کرنے بیرون ملک دوروں پر جاتی رہتی ہیں, جب جولی سے پوچھا گیا کیا ان کا نام ان 30 یا 40 ڈیموکریٹس کی لسٹ میں ہوسکتا ہے جو پارٹی کی صدارت کے لیے نامزد ہیں تو انہوں نے انکار نہیں کیا بلکہ شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں