10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قصورمیں جنسی اسکینڈل کے وفاقی محتسب کے دل دہلا دینے والے انکشاف


پاکستان

10/Jan/2019

News Viewed 2361 times

قصورمیں جنسی اسکینڈل کے وفاقی محتسب کے دل دہلا دینے والے انکشاف

قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر وفاقی محتسب کی دل دہلادینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اس واقع میں قصور کے رہنے والے سیاست دان،جاگیردار،وکلا اور پولیس سب شامل ہیں۔
ایکسپرلیس نیوز کے مطابق زیادتی کے 272واقعات درج ہوئے ہیں لیکن سزا صرف5مجرموں کو سنائی گئی ہے۔وفاقی محتسب کے مطابق مقامی سیاست دان اور جاگیردار اپنے طاقت وزرائع استعمال کر کے ملزموں کو رہا کروالیتے ہیں۔انہوں نے مجرموں کی مکمل حمایت کی پولیس بھی اس کیس کو حل کرنے میں ناکام رہی اور رشوت لے کر تفتیش کو نا مکمل چھوڑ دیا جب کہ عدالت تک پھنچنے والے مقامات میں وکلابھی مجرموں کو سزا نہ دلواسکے۔
رپورٹ میں یہ بھی سامنا آیاہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کے رشتہ دار کم پڑھے لکھے تھے یا ان پڑھ تھے انہے قانون کا علم نہیں تھا اس لیے سیاستدان اور جاگیردار نے اُنہیں زبردستی کر کے رپورٹ واپس لینے کے لئے کہا

اب یہ بھی پڑھیں: فواد چودری نے کہا کہ مریم اورنگزیب راکھی گلزار لگتی ہیں


وفاقی محتسب کے مطابق گواہوں کی حفاظت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کیس کمزور ہو گیا اور انصاف تک پہنچناناممکن ہوگیا۔رپورٹ میں ایک اور بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق پیچھلے سال معصوموں کے ساتھ سنگین جرائم کی شرح 16.2سے زیادہ ہو گئی ہے۔سیاست دانوں اور جاگیردار کی حمایت اور حکومتی شعبوں کی لاپرواہی کی وجہ سے حکومت پاکستان شہریوں کی حفاظت کرنے میں ایک دفعہ پھر نا کام ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں