10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا مرال بلند کرنے کے لیے تیار


اسپورٹس

22/Apr/2019

News Viewed 1841 times

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا مرال بلند کرنے کے لیے تیار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بہت بلند ہے اور وہ اسی حوصلے کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا مرال بھی بلند کریں گے ۔


ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران اپنی صلاحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں اور پوری محنت کے ساتھ کھیلیں گے ۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا کے یہ میرا آخری میگا واٹ ہے میں پاکستان کے لیے ہر حال میں کھیلوں گا اور میں اس بات کا بھی یقین دلاتا ہوں کے محنت کے ساتھ ورلڈ کپ میں کھیلیں گے اور ٹرافی پاکستان میں لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
مزید جانیں:شعیب ملک کا یہ آخری ورلڈکپ ہوگا؟
اس کے ساتھ ہی بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں اپنا مورال بلند کرنا ہی ہمارا کام ہے اور ہم یہ کام سر انجام دیں گے جیسے چیمین ٹرافی میں اپنا مورال بلند کیا ہے ویسے ہی ورلڈ کپ میں بھی محنت کریں گے میں کوشش کرتا ہوں کے وکٹ نہ دوں اور زیادہ دیر تک کھیلتا رہوں اور میری یہ کوشش کامیاب 
بھی ہوتی ہے۔
حارث سہیل نے بات کی کہ پاک بھارت میچ کے لیے ابھی کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تاہم ہر کام ٹیم مینجمنٹ خود دیکھ رہی ہے اور ہم اسی پر چلیں گے۔مجھے اوپنر کی پوزیشن پر کھیلنا پسند ہے مگر اس بار مجھے وتھی کھلاڑی کی پوزیشن پر رکھا گیا مگر میں ابھی بھی ویسے ہی کھیلوں گا ۔
ورلڈ کپ2019کا پہلا میچ 30مئی کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے درمیان ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں