10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید ترقی


ٹیکنالوجی

15/Apr/2019

News Viewed 1893 times

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید ترقی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بہ روز ترقی ہو رہی ہے اور اب دنیا کا سب سے بڑا جہاز بنا لیا گیا ہے اور اس جہاز کی پرواز بھی کامیاب رہی ہے۔

اسٹراٹولنچ سسٹم کمپنی نے اپنا ایک اورہوائی جہاز بنایا ہے جو دنیا میں سب سے بڑاہوائی جہاز ہے اس جہاز میں 6انجن اور 28پہیے ہیں۔جہاز کا نام کمپنی کے نام پر رکھا گیا گیا ہے ۔اسٹراٹولنچ جہاز پر پہلے تو زمین پر تجربے کیے جا رہے تھے جب زمینی تجربوں میں یہ کامیاب رہا تو اس اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مزید جانیں:پاک ترکی معاملات میں بہتری آنے لگی
کیلیفورنیا کے مہاوی صحرا میں ایک ائیر بیس سے اس جہاز نے اڑان بھری اور تقریباً اڑھائی گھنٹے ہوا میں رہا اس پر تجربے ہوتے رہے تاہم جہاز میں کوئی مسئلہ نہ آیا اور اس کی پہلی پرواز کامیاب رہی ۔یہ ہوائی جہازخلا میں مصنوعی سیاروں کو بھیجنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔اس کا ہجوم فٹ بال کے میدان سے بھی زیادہ بڑا ہے ۔ اس کی چوڑائی 117میٹر ہے اور اس جہاز کا وزن 220ٹن ہے۔ہوائی جہاز اپنی پہلی پرواز میں ہی بقیہ جہازوں کی نسبت تیز اور زیادہ اونچائی پر سفر کیا ہے ۔جہاز نے 304کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفار سے سفر کیا اور زمین سے 17ہزار فٹ بلندی پر پرواز کی ہے۔اس جہاز میں بوئنگ 747 کے 6
انجن لگائے گئے ہیں ۔
اسٹراٹولنچ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژاں فلائڈ کا کہنا ہے کہ ’’آج کی پرواز زمین پر موجود لانچنگ سسٹمز کا متبادل تیار کرنے کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میںآگے کی جانب ایک قدم ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں