20/Apr/2019
News Viewed 1736 times
بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والا ورلڈ کپ میچ جنگ کی صورت میں نہیں کھیلا جائے گا پیار نفرتوں کو ختم کرتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے اور میں اس میں بھرپور محنت کے ساتھ کھیلوں گا ۔ہماری ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ اس بار ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں ہی آئے ۔بھارت کے خلاف میچ پہلے بھی ہوتے تھے اور اب بھی ویسے ہی ہوں گے ہم اس میچ کو جنگ کا نام نہیں دے سکتے کیونکہ پیار نفرتوں کو ختم کرتا ہے اور اگر ہم پیار سے کھیلیں گے تو یہ ہماری قوموں کے لیے بہہترین مثال ہو گی۔
مزید جانیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا:محمد عامر ورلڈ کپ کا حصہ نہیں
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے جو بات کی کہ پاکستان کے خلاف یہ میچ بھی ایک جنگ ہی ہے اور اس جنگ کو ہم جیت کر آئیں گے تو سہواگ سے میں کہنا چاہوں گا کہ اگر ہم پیار سے اس میچ کو کھیلیں گے تو دونوں ٹیموں کے لیے بہتر ہوگا ۔اگر ہم اس کھیل کو جنگ کا میدان سمجھیں تو پھر ہم اس میں کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں کیو نکہ جنگ میں تو سب جائز ہے۔لہذا بھارت کے ساتھ بھی ویسے ہی میچ کھیلا جائے گا جیسے بقیہ ٹیمو ں کے ساتھ کھیلیں گے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ورلڈ کپ کے ہر ٹیم ایک بہتر تیاری کے ساتھ انگلینڈ آئی ہے۔