17/Apr/2019
News Viewed 1673 times
فواد خان کی فلم ’’لجنڈ آف مولا جٹ‘‘رلیز ہونے سے پہلے ہی مشکلات میں پھس گئی لاہور ہائی کورٹ نے فلم کے خلاف درخواست کی سماعت کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کہنا ہے کہ فلم قانونی خلاف ورزیوں پر مبنی ہے اس کی وجہ سے قوم میں حراست پھیل سکتی ہے فلم میں کچھ ایسے سینز بھی دکھائیں گئے ہیں جو کہ ہمارے مذہب کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس فلم کا اثر منفی بھی ہو سکتا ہے لہذا اس فلم کی رلیز نہ ہونے کی درخواست پر جلد کام کیا جائے اور اس فلم کو ابھی رلیز نہ کیا جائے۔
مزید جانیں:شہید ایس ایس پی کی یاد میں پاکستانی فلم کا پوسٹر جاری
پاکستانی فلم ’’مولا جٹ‘‘1979میں بنائی گئی تھی اور اس فلم نے لولی ووڈ میں بہت نام کمایا اس فلم کے اہم کردار سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے ادا کیے اور ان اداکاری سے متاثر ہو کر مداحوں نے اس فلم کو بہت سراہا70کی دہائی میں بننے والی یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی آج تک بننے والی فلموں میں سب سے مشہور اور کامیاب فلم رہی ہے۔
ہدایت کار بلال لاشاری نے اس فلم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فلم کا کاپی رائٹ بنیا مگر قانونی خلاف ورزی کی بنا اس فلم میں ابھی بہت سی رکاوٹیں ہیں ۔فلم میں فواد خان ’’مولا جٹ ‘‘اور حمزہ علی عباسی ’’نوری نتھ ‘‘ کا اہم کردارادا کر رہے ہیں ۔فلم اس سال عید الفطر پر رلیز ہونی تھی مگر ابھی اس کے رلیز ہونے کے کوئی امکان نہیں ہیں ۔