10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنا نے سے دستبردار


پاکستان

02/Jan/2019

News Viewed 1778 times

کونسل قانون سازی بھی کرسکے گی، مسودے کے بعض نکات پرجی بی حکومت کے اعتراضات پر کمیٹی

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کے آپشن سے پیچھے ہٹ گئی موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے منظور کردہ گلگت بلتستان آرڈر2018 میں ترمیم کیلیے مجوزہ ڈرافٹ تیار کر لیا جس میں گلگت بلتستان کے شہریوں کو پاکستانی شہری تصور کرنے کی شق ختم کرنے سمیت21 ترامیم تجویز کی گئیں گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے برعکس گلگت بلتستان کے شہریوں کو بیک وقت پاکستانی قرار دینے کی شق ختم، جی بی سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری چیئرمین گلگت بلتستان کونسل اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت جبکہ سپریم اپلیٹ کورٹ کے ججوں کی تقرری کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنیکی تجویز ہے

مزید پڑھیں:جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ


ڈرافٹ میں جی بی کونسل کو بحال کرکے قانون سازی کے اختیارات دینے جبکہ کونسل میں پہلی مرتبہ وفاقی اورگلگت بلتستان کے وزرائے قانون کو بطور نان ووٹنگ ممبر شامل کرنیکی تجویز ہے، وزیر اعظم چیئرمین جی بی کونسل ہونگے، کونسل کے منتخب ممبران کی مدت5 سال ہی ہو گی،کونسل کو اپنے رولز آف بزنس بنانے کے اختیارات حاصل ہونگے۔

متعلقہ خبریں