10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

اھلاً وسھلاً رمضان الکریم


پاکستان

23/Apr/2019

News Viewed 3123 times

اھلاً وسھلاً رمضان الکریم

دنیا بھر میں رمضان الکریم کی تیاریا ں جوش و خروش سے جاری ہیں تمام مسلمان اس مہینے کی برکتوں کا انتظار بے صبری سے کرتے ہیں۔

رمضان الکریم اسلامی مہینوں میں 9واں مہینہ ہے اور اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں برستی ہیں تمام مسلمان اس مہینے کا احترام کرتے ہوئے روزے رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔

حضور ﷺ نے فرمایا’’جس نے روزہ رکھ کر بھی بد زبانی اور جھوٹ نہ چھوڑا تو اللہ تعالیٰ کو اس کا کھانا پینا چھوڑ دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘‘۔

یعنی اگر انسان اس مہینے کا احترام کر کے روزہ رکھے اور اپنے اوپر قابو نہ پاسکے اپنی زبان ،کان ،آنکھ کا غلط استعمال کرے تو اس کا روزہ رکھنا کسی کام کا نہیں ہے ۔رمضان الکریم میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے تا کہ انسان گناہوں سے بچ سکے اور اللہ کی راہ میں عبادت کرے۔

مزید جانیں:روضہ اما م حسینؓ کا احاطہ بڑھا دیا جائے گا

رمضان الکریم کے مہینے میں حضورﷺ پر قرآن پاک نازل کیا گیا تھا اور اس مہینے کی فضیلتوں سے انسان اپنی بخشش کا ذریعہ بنا سکتا ہے ۔رمضان الکریم میں 27ویں رمضان کی رات کو طاق راتوں میں شمار کیا جاتا ہے اس رات اللہ کے حضور جو بھی دعائیں مانگی جاتی وہ قبول ہوتی ہیں۔
اس سال رمضان الکریم کاپہلا روزہ انگریزی مہینے مئی کی 6تاریخ کو رکھا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں