10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کر اچی میں بجلی کا ایک اوربڑا بریک ڈاؤن


پاکستان

12/Nov/2018

News Viewed 1511 times

کر اچی میں بجلی کا ایک اوربڑا بریک ڈاؤن

کراچی میں علی الصبح 7 بجے ہونے والے بریک ڈاؤن سے ڈیفنس، گارڈن، بفرزون، ناظم آباد، گلشن حدید، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، شاہ فیصل کالونی، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، بہادر آباد، کلفٹن گلستان جوہر، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صبح سویرے شہریوں کو تعلیمی اداروں اور کام کاج پر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہے اور ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے، تاہم بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:مقبو ضہ کشمیر میں قا بض فوج کہ ہا تھوں نوجوان شہید


بجلی کی ترسیل کے قومی ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج شدید دھند کی وجہ سے سدرن ریجن میں جہاں سے 146کے الیکٹرک145 کو نیشنل گرڈ سے سپلائی جاتی ہے وہاں ٹرپنگ شروع ہوئی، مگر کے الیکٹرک کا اپنا سسٹم بھی ٹرپ کرگیا جس کے باعث کراچی میں بجلی کی سپلائی کے مسائل پیدا ہوئے، تاہم این ٹی ڈی سی کا باقی سسٹم پورے پاکستان میں بحال ہے۔

متعلقہ خبریں