10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کسی بھی رنگ کی نقل کر نے والا قلم


ٹیکنالوجی

02/Jan/2019

News Viewed 2046 times

امریکی انجینیئروں نے حیرت انگیز پین بنایا ہے جسے کسی بھی رنگ کی شے پر کچھ دیر رکھا جائے تو وہ اسی رنگ میں لکھنا شروع کردیتا ہے, اسکریبل اسمارٹ پین ہراس رنگ میں تحریرکرسکتا ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اوراس کے لیے کچھ دیرتک پین کو اس شے پر رکھنا ہوتا ہے اور پھر قلم وہی رنگ اختیار کرکے لکھنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اس قلم کی قیمت 24 ہزار 900 روپے ہے اور اس میں حساس کلر سینسر نصب ہے۔ اس کے علاوہ مائیکروپروسیسر اس رنگ کو شناخت کرتا اور اس میں اسمارٹ انک سسٹم وہی رنگ تیار کردیتا ہے, اسکریبل پین کے 2 ورژن ہیں ایک میں پین خود ہی روشنائی بناتا ہے اور دوسری قسم کا پین رنگ اسکین کرکے اسے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر ظاہر کرتا ہے تاکہ آپ اسی رنگ کے کپڑے یا گھر کی اشیا آن لائن خرید سکیں۔

آ گے بھی پڑھیں: چمکتے حرفوں والی دنیا کی انوکھی کتاب


قلم اتنا حساس ہے کہ چیری، گلاب اور سیب کی سرخ رنگت کے درمیان امتیاز کرسکتا ہے اور ویسے ہی رنگ کی لائن کھینچ دیتا ہے۔ اس کا سینسر سیکنڈوں میں مطلوبہ رنگ اسکین کرکے عین وہی شیڈ اور رنگت میں لکھنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں تو یہ ان کا رنگ بھی بناسکتا ہے, اس کے علاوہ اس میں بلیو ٹوتھ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر فون 7 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے اور اسے یوایس بی کیبل سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں