22/Oct/2018
News Viewed 2660 times
جاپان کے ناول نگار یوکا اوہاشی مقامی آرٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور نت نئے تجربات سے اپنے مداحوں اور اساتذہ کو حیران کرتے آئے ہیں۔ اس بار وہ مداحوں کے لیے ایک روشن کتاب لے کر آئے ہیں جس کی سطریں اور حروف یوں چمکنے لگتے ہیں گویا صفحے کے زیریں حصے میں ننھے ننھے بلب نہاں ہوں، جاپانی آرٹسٹ نے اپنی کتاب کے حروف کو لیزر آری کی مدد سے کاٹ کر علیحدہ کرلیا اور حروف کی خالی جگہوں پر ایک 146ایل ای ڈی اسٹرپ145 (LED Strip) چسپاں کردی جب یہ ایل ای ڈی اسٹرپ انسانی لمس محسوس کرتی ہے تو متحرک ہوجاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بلب روشن ہوگئے ہوں 45 ہزار کے لگ بھگ افراد نے اسے ری ٹویٹ کیا جس سے اس کتاب میں لوگوں کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ جاپانی آرٹسٹ نے مداحوں کی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کا شکریہ ادا کیا
眩しい結末に向かうにつれて、活字がどんどん強く発光する本を作りました pic.twitter.com/nRLekYvhMy
— 💎大橋雨下💎 (@uten_lullaby) 6 October 2018
جاپانی آرٹسٹ نے مداحوں کی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کا شکریہ ادا کیا