10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قوم کا پیسہ کھا نے والوں کو معاف نہیں کر سکتے


پاکستان

24/Dec/2018

News Viewed 1556 times

انور مجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں ہوگا

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کومعاف نہیں کرسکتے جنہوں نےقوم کا پیسہ کھایا اور اب بدمعاشی کررہے ہیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہیں،آپ نے فیس لی ہوئی ہے اس لیے ہم آپ کوسنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے ہی کرنا ہے سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹرپرچلائی جائے گی۔ انور مجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں، اربوں روپے کے کهانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں :نواز شریف : کمر ہ عدالت سے گر فتا ر


چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے مالکان کے وکلا منیربهٹی اور شاہد حامد کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہوا، قوم کے اربوں روپے کهاگئے اور پهر بهی بدمعاشی کررہے ہیں، ان لوگوں کومعاف نہیں کرسکتے جنہوں نے قوم کا پیسہ کھایا ، لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں