29/Apr/2019
News Viewed 1832 times
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے کرکٹر گوہر علی دو سال کے لیے کرکٹ بورڈ میں نہیں آسکے گیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی میں پاکستان نیوی نے سول ایوی ایشن کی ٹیم پر اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے گوہر علی کو کھیلنے کے لیے میدان میں اتارا تھا۔گوہر علی خود ایک پولیس ملازم ہوتے ہوئے ایسی غلطی کر بیٹھے ہیں جو ان سے سنبھالی نہیں گئی اور انہیں پی سی بی سے نکال دیا گیا۔
مزید جانیں:پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ نہیں جیتے گی:شعیب اختر
ذرائع کے مطابق گوہر علی خیبر پختونخواہ پولیس کے ملازم ہیں اور انہوں اس بات کو اہم نہ سمجھتے ہوئے سول ایوی ایشن کا کنٹریکٹ قبول کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔