16/Nov/2018
News Viewed 1859 times
مختلف بیماریوں کی تشخیص کے ضمن میں ایک اچھی خبرسنگاپور سے آئی ہے جہاں کے ماہرین نے ایبولہ، زیکا، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور دیگر امراض شناخت کرنے والا ایک کارڈ نما اسکرین بنایا ہے جو فوری، کم خرچ، , ہاتھوں میں سماجانے والے اس آلے کو اینزائم اسسٹڈ نینوکمپلیکسس فور وژول ایڈینٹی فکیشن آف نیوکلیئک ایسڈز یا مختصر اینوائژن کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کینسر کی کئی اقسام کے علاوہ جینیاتی امراض کی شناخت بھی کرسکتا ہے, ایک تو یہ مروجہ ٹیسٹ سے 100 درجے کم خرچ ہے اور صرف آدھے سے ایک گھنٹے میں نتائج ظاہر کرتا ہے اور روایتی ٹیسٹ سے چار گنا تیزرفتار بھی ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کی سربراہ شاؤ ہوئی لین، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے شعبہ حیاتی طبی انجینیئرنگ سے وابستہ ہیں ۔
مزیدبھی پڑھیں:چین میں ہیروں سے مزین43لا کھ ڈالر مالیت کے جو توں کی نما ئش
جب اسے کئی امراض کے لیے آزمایا گیا تو اسے بہت مؤثر پایا گیا اور اس سے دیگر انفیکشنز کا بھی پتا لگایا جاسکتا ہے۔ بیماریوں کو ٹیسٹ کرنا بہت آسان ہے جسے مختلف رنگوں کی بنا پر معلوم کیا جاسکتا ہے اور اسے اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔